مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق ۔ حدیث 596

حضرت ابوہریرہ اور ان کا قبیلہ دوس

راوی:

وعنه قال : قال لي النبي صلى الله عليه و سلم : " ممن أنت ؟ قلت : من دوس . قال : " ما كنت أرى أن في دوس أحدا فيه خير " . رواه الترمذي

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا تم کس قبیلہ سے ہو؟ میں نے عرض کیا (یمن کے مشہور قبیلہ ازد کی ایک شا) دوس سے تعلق رکھتا ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حیرت ظاہر کرتے ہوئے ) فرمایا : مجھے گمان بھی نہیں تھا کہ قبیلہ دوس میں کوئی ایسا شخص بھی ہوسکتا ہے جس میں نیکی وبھلائی ہو" (ترمذی )

تشریح :
اس حدیث میں حضرت ابوہریرہ کی تعریف وتحسین ہے اور ان کے قبیلہ دوس کی مذمت ، کہ اگر ابوہریرہ نہ ہوتے تو اس قبیلہ میں کوئی بھی خوبی وبھلائی نہ ہوتی ۔"

یہ حدیث شیئر کریں