عقیقہ کا بیان
راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , ہشام بن حسان , حفصہ بنت سیرین , سلمان بن عامر ضبی
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَتُهُ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَی
حسن بن علی، عبدالرزاق، ہشام بن حسان، حفصہ بنت سیرین، حضرت سلمان بن عامر ضبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لڑکے کے لئے عقیقہ ہے لہذا اس کی طرف سے قربانی کرو اور اس کی تکلیف دور کرو۔