جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 694

اس بارے میں کہ عورتوں کے ہاں ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر جانا منع ہے

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ بن مبارک , شعبة , حکم , ذکوان , عمرو بن عاص

حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ذَکْوَانَ عَنْ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَرْسَلَهُ إِلَی عَلِيٍّ يَسْتَأْذِنُهُ عَلَی أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَيْسٍ فَأُذِنَ لَهُ حَتَّی إِذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ سَأَلَ الْمَوْلَی عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَوْ نَهَی أَنْ نَدْخُلَ عَلَی النِّسَائِ بِغَيْرِ إِذْنِ أَزْوَاجِهِنَّ وَفِي الْبَاب عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، شعبہ، حکم، ذکوان، عمرو بن عاص کے مولیٰ سے نقل کرتے ہیں کہ عمرو نے انہیں علی کے پاس بھیجا کہ عمرو کے لئے اسماء بنت عمیس کے پاس جانے کی اجازت لے کر آئیں۔ انہوں نے اجازت دے دی۔ جب حضرت عمرو بن عاص اپنی ضرورت سے فارغ ہوئے تو ان کے غلام نے اس کی وجہ پوچھی۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں شوہروں کی اجازت کے بغیر ان کی بیویوں کے ہاں جانے سے منع فرمایا۔ اس باب میں حضرت عقبہ بن عامر، عبداللہ بن عمر اور جابر سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Dhakwan reported from the freedman of Sayyidina Amr ibn al-Aas ‘ that
Amr sent him to SayyidinaAli (RA) that he might seek his permission for him to visit Sayyidah Asma bint Umays. He gave him permission. When he had achieved his purpose the freedman of Amr ibn al-Aas asked him about it. He said, “The Prophet (SAW) had disallowed us to visit women without permission of their husbands.”

[Ahmed 17776]

یہ حدیث شیئر کریں