شکار وغیرہ کے لئے کُتّا پالنا
راوی: مسدد , یزید , یونس , حسن , عبداللہ بن مغفل
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنَّ الْکِلَابَ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ
مسدد، یزید، یونس، حسن، حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کتے بھی جما عتوں میں سے ایک جماعت نہ ہوتے (یعنی اللہ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق نہ ہوتے) تو میں ان سب کو ہلاک کرنے کا حکم دے دیتا۔ پس اب صرف کالے کتوں کو ہلاک کر دو (اور باقی کو چھوڑ دو)
Narrated Abdullah ibn Mughaffal:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Were dogs not a species of creature I should command that they all be killed; but kill every pure black one.