مردوں اور عورتوں کی خوشبو کے بارے میں
راوی: علی بن حجر , اسماعیل بن ابراہیم , جریری , ابی نضرہ , طفاوی , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ الطُّفَاوِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ الطُّفَاوِيَّ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَلَا نَعْرِفُ اسْمَهُ وَحَدِيثُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَتَمُّ وَأَطْوَلُ
علی بن حجر، اسماعیل بن ابراہیم، جریری، ابی نضرہ، طفاوی، ابوہریرہ ہم سے روایت کی علی بن حجر نے انہوں نے اسماعیل سے انہوں نے جریری سے وہ ابونضرہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ یہ حدیث حسن ہے۔ البتہ طفاوی کو ہم اس حدیث کے علاوہ کہیں نہیں جانتے۔ ہمیں اس کا نام معلوم نہیں۔ اسماعیل بن ابراہیم کی حدیث زیادہ مکمل اور طویل ہے۔ اس باب میں عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔