جماع کے وقت پردہ کرنے کے متعلق
راوی: احمد بن محمد بن نیزک بغدادی , اسود بن عامر , ابومحیاة , لیث , نافع , ابن عمر ما
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نِيْزَکَ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَيَّاةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالتَّعَرِّيَ فَإِنَّ مَعَکُمْ مَنْ لَا يُفَارِقُکُمْ إِلَّا عِنْدَ الْغَائِطِ وَحِينَ يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَی أَهْلِهِ فَاسْتَحْيُوهُمْ وَأَکْرِمُوهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو مُحَيَّاةَ اسْمُهُ يَحْيَی بْنُ يَعْلَی
احمد بن محمد بن نیزک بغدادی، اسود بن عامر، ابومحیاة، لیث، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا برہنہ ہونے سے پرہیز کرو کیونکہ تمہارے ساتھ وہ لوگ (یعنی فرشتے) بھی ہیں جو تم سے قضائے حاجت اور تمہارے اپنی بیویوں سے جماع کرنے کے اوقات کے علاوہ جدا نہیں ہوتے۔ لہذا ان سے حیاء کرو اور ان کی عزت کرو۔ یہ حدیث غریب ہے ہم اس صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ ابومحیاہ کا نام یحیی بن یعلی ہے۔
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “It is binding on you to refrain from nudity, for, there are with you who do not separate from you except during excrement and when a man approaches his wife. So, show modesty to them and honour them.