سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 126

اگر کسی نے قسم کھائی کہ میں سالن نہیں کھاؤں گا اور سرکہ کے ساتھ روٹی کھا لی تو اس کے حکم کے بیان میں

راوی: عمرو بن علی , یحی , مثنی بن سعید , طلحة بن نافع , جابر

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَهُ فَإِذَا فِلَقٌ وَخَلٌّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلْ فَنِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ

عمرو بن علی، یحی، مثنی بن سعید، طلحة بن نافع، حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں داخل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں روٹی کا ایک ٹکڑا اور سرکہ موجود تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سرکہ بھی کتنا عمدہ سالن ہے (چلو) کھاؤ۔

It was narrated that Jabir said: “I entered the house of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم with him and there was some bread and vinegar. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Eat; what a good condiment is vinegar.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں