اگر خرید و فروخت کے وقت جھوٹی بات یا لغو کلام زبان سے نکل جائے
راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , مغیر , ابواوائل , قیس بن ابی غزرہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي السُّوقِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ السُّوقَ يُخَالِطُهَا اللَّغْوُ وَالْکَذِبُ فَشُوبُوهَا بِالصَّدَقَةِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، مغیر، ابواوائل، حضرت قیس بن ابی غزرہ سے روایت ہے کہ ہمارے پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ہم لوگ بازار میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ بازار ہے اس میں بیہودہ کلام اور جھوٹی بات بھی ہوتی ہے تو تم لوگ اس میں صدقہ شامل کر لو۔
It was narrated that Qais bin Abi Gharazah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came to us when we were in the marketplace and said: ‘This marketplace is filled with idle talk and (false) oaths, so mix some charity with it.” (Sahih)