ایمان داروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا
راوی: محمد بن یوسف , سفیان , ابی بردہ , برید بن ابی بردہ اپنے دادا ابوبردہ سے وہ ابوموسی سے , ابوموسی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي جَدِّي أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ کَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا ثُمَّ شَبَّکَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا إِذْ جَائَ رَجُلٌ يَسْأَلُ أَوْ طَالِبُ حَاجَةٍ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ اشْفَعُوا فَلْتُؤْجَرُوا وَلْيَقْضِ اللَّهُ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا شَائَ
محمد بن یوسف، سفیان، ابی بردہ، برید بن ابی بردہ اپنے دادا ابوبردہ سے وہ ابوموسی سے، ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مومن دوسرے مومن کے لئے عمارت کی طرح ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے کو تقویت پہنچاتا ہے، پھر اپنی انگلیوں کو ملا کر بتایا، ابھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہی ہوئے تھے کہ ایک شخص کچھ مانگنے کے لئے کسی ضرورت کے لئے آیا تو آپ ہم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ سفارش کرو تو تمہیں اجر ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبان پر جو چاہتا ہے پورا کر دیتا ہے۔
Narrated Abu Musa:
The Prophet said, "A believer to another believer is like a building whose different parts enforce each other." The Prophet then clasped his hands with the fingers interlaced. (At that time) the Prophet was sitting and a man came and begged or asked for something. The Prophet faced us and said, "Help and recommend him and you will receive the reward for it, and Allah will bring about what He will through His Prophet's tongue."