سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 144

جو شخص خانہ کعبہ کے لئے پیدل جانے سے متعلق نذر کرے

راوی: یوسف بن سعید , حجاج , ابن جریج , سعید بن ابی ایوب , یزید بن ابی حبیب , ابوالخیر , عقبہ بن عامر

أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَی بَيْتِ اللَّهِ فَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَيْتُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِتَمْشِ وَلْتَرْکَبْ

یوسف بن سعید، حجاج، ابن جریج، سعید بن ابی ایوب، یزید بن ابی حبیب، ابوالخیر، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میری بہن نے نذر مانی کہ میں خانہ کعبہ تک پیدل چل کر جاؤں گی اور مجھ کو حکم کیا کہ تم یہ مسئلہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھو۔ چنانچہ میں نے اس (اپنی بہن) کے واسطے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چاہیے کہ (جہاں تک ہو سکے وہ) پیدل چلے اور باقی سوار ہو کر چلے۔

It was narrated that ‘Uqbah bin ‘Amir said: “My sister vowed to walk to the House of Allah, and she told me to ask the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about that. So I asked the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم for her and he said:
‘Let her walk, and let her ride.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں