سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 148

اس شخص سے متعلق کہ جس کی وفات ہوجائے اور اس کے ذمہ نذر ہو

راوی: ترجمہ گزشتہ حدیث میں گزر چکا۔

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اسْتَفْتَی سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ کَانَ عَلَی أُمِّهِ فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا

قتیبہ،لیث، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والدہ کی نذر کے متعلق دریافت کیا کہ جسے پورا کرنے سے پہلے ہی ان کی والدہ کی وفات ہوگئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی والدہ کی طرف سے نذر پوری کرو۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “Saad bin ‘Ubadah asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about a vow which his mother had sworn, but she died before she could fulfill it. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Fulfill it on her behalf.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں