اگر کوئی شخص منت پوری کرنے سے پہلے مسلمان ہو جائے تو کیا کرے؟
راوی: اسحق بن موسیٰ , سفیان , ایوب , نافع , ابن عمر
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ عَلَيْهِ لَيْلَةٌ نَذَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يَعْتَکِفُهَا فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَکِفَ
اسحاق بن موسی، سفیان، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے نذر مانی تھی تمام رات مسجد حرام میں اعتکاف کرنے کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا یہ مسئلہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم ارشاد فرمایا ان کو اعتکاف کرنے کا ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar, that ‘Umar had vowed to spend a night in ‘Itikaf during the Jahili)yah. He asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about that, and he ordered him to perform the ‘Itikaf. (Sahih)