سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان
راوی: ہناد بن سری , ابن فضیل , بیان , عامر , عدی بن حاتم
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ بَيَانٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ إِنَّا نَصِيدُ بِهَذِهِ الْکِلَابِ فَقَالَ لِي إِذَا أَرْسَلْتَ کِلَابَکَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا فَکُلْ مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَيْکَ وَإِنْ قَتَلَ إِلَّا أَنْ يَأْکُلَ الْکَلْبُ فَإِنْ أَکَلَ الْکَلْبُ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَکُونَ إِنَّمَا أَمْسَکَهُ عَلَی نَفْسِهِ
ہناد بن سری، ابن فضیل، بیان، عامر، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ ہم ان (سدھائے ہوئے) کتوں کے ذریعہ شکار کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا جب تو شکار پر سدھائے ہوئے کتوں کو اللہ کا نام لے کر چھوڑے تو تو اس کو کھا جو اس نے تیرے لئے پکڑ رکھا ہو اگرچہ وہ کتا اس جانور کو جان سے ہی کیوں نہ مار ڈالے مگر شرط یہ ہے کہ وہ اس میں سے نہ کھائے اور اگر کتا اس میں سے کھا لے تو تو پھر اس شکار کو مت کھا کیونکہ اس صورت میں احتمال ہے کہ شکار اس نے اپنے لئے پکڑا ہو۔
Narrated Adi ibn Hatim:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Eat what ever is caught for you by a dog or a hawk you have trained and set off when you have mentioned Allah's name. I said: (Does this apply) if it killed (the animal)? He said: When it kills it without eating any of it, for it caught it only for you.