سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان
راوی: محمد بن مصفی , محمد بن حرب , ابوعلی , ابوداؤد , محمد بن مصفی , بقیہ , ابوثعلبہ خشنی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ سَيْفٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ثَعْلَبَةَ کُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْکَ قَوْسُکَ وَکَلْبُکَ زَادَ عَنْ ابْنِ حَرْبٍ الْمُعَلَّمُ وَيَدُکَ فَکُلْ ذَکِيًّا وَغَيْرَ ذَکِيٍّ
محمد بن مصفی، محمد بن حرب، ابوعلی، ابوداؤد، محمد بن مصفی، بقیہ، حضرت ابوثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے ابوثعلبہ! اس جانور کو کھا جو تو اپنے تیر سے شکار کرے یا کتے کے ذریعہ شکار کرے۔ ابن حرب کی روایت میں کتے کے ساتھ سدھے ہونے کی شرط مذکور ہے اور تیر کے بجائے ہاتھ کا ذکر ہے پس کھا اس کو ذبح کئے ہوئے یا بغیر ذبح کئے ہوئے۔