یتیم کا مال کھانے کی سخت وعید
راوی: احمد بن سعید , ابن وہب , سلیمان بن بلال , ثور بن زید , ابی غیث , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ قَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَکْلُ الرِّبَا وَأَکْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو الْغَيْثِ سَالِمٌ مَوْلَی ابْنِ مُطِيعٍ
احمد بن سعید، ابن وہب، سلیمان بن بلال، ثور بن زید، ابی غیث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! وہ سات گناہ کونسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے ساتھ شرک کرنا جادو اور حق کے بغیر اس جان کو مارنا جس کو اللہ نے حرام قرار دیا ہے سود خوری یتیم کا مال کھانا لڑائی کے دن کافروں سے پیٹھ پھیر کر بھاگنا اور بدکاری سے ناواقف خاوند والی مومن عورتوں کو عیب لگانا۔