میت کی طرف سے جو صدقہ ہوگا اس کا ثواب میت کو پہنچے گا
راوی: ربیع بن سلیمان , ابن وہب , سلیمان ابن بلال , علاء بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةِ أَشْيَائَ مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ
ربیع بن سلیمان، ابن وہب، سلیمان ابن بلال، علاء بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہو جاتا ہے لیکن تین عمل (جاری رہتے ہیں اور ان کا ثواب ملتا رہتا ہے) ایک صدقہ جاریہ دوسرے وہ علم جس سے لوگ بعد تک فائدہ اٹھاتے رہیں تیسرے نیک اولاد جو اس کے حق میں دعائے خیر کرتی رہے۔