صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1020

اپنے بھائی کی ایسی تعریف کرنا جس کے متعلق (یقین کے ساتھ) معلوم ہوا اور سعد نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے عبداللہ بن سلام کے زمین پر کسی چلنے والے کے متعلق فرماتے ہوئے فرماتے ہوئے سنا کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , موسیٰ بن عقبہ , سالم

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ ذَکَرَ فِي الْإِزَارِ مَا ذَکَرَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ إِزَارِي يَسْقُطُ مِنْ أَحَدِ شِقَّيْهِ قَالَ إِنَّکَ لَسْتَ مِنْهُمْ

علی بن عبداللہ ، سفیان، موسیٰ بن عقبہ، سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ازار کے متعلق بیان فرمایا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ میرا ازار ایک طرف سے جھک جاتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان میں سے نہیں ہو۔

Narrated Salim:
that his father said; "When Allah's Apostle mentioned wh at he mentioned about (the hanging of) the Izar (waist sheet), Abu Bakr said, "O Allah's Apostle! My Izar slackens on one side (without my intention)." The Prophet said, "You are not among those (who, out of pride) drag their Izars behind them."

یہ حدیث شیئر کریں