مکہ میں ماہ رمضان کے روزے رکھنا۔
راوی: محمد بن ابی عمر , عبدالرحیم بن زید , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْرَکَ رَمَضَانَ بِمَکَّةَ فَصَامَ وَقَامَ مِنْهُ مَا تَيَسَّرَ لَهُ کَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِائَةَ أَلْفِ شَهْرِ رَمَضَانَ فِيمَا سِوَاهَا وَکَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِکُلِّ يَوْمٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ وَکُلِّ لَيْلَةٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ وَکُلِّ يَوْمٍ حُمْلَانَ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَفِي کُلِّ يَوْمٍ حَسَنَةً وَفِي کُلِّ لَيْلَةٍ حَسَنَةً
محمد بن ابی عمر، عبدالرحیم بن زید، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جو مکہ میں ماہ رمضان پائے پھر روزے رکھے اور جتنا اس سے ہوسکے رات کو قیام کرے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے مکہ کے علاوہ دیگر شہروں کے ایک لاکھ رمضانوں کا ثواب لکھیں گے اور اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر دن کے بدلہ ایک غلام آزاد کرنے کا اور ہر دن کے بدلہ اللہ کے راستہ میں گھوڑے پر (مجاہد کو) سوار کرنے کا ثواب لکھتے ہیں اور ہر روز ایک نیکی اور ہر رات ایک نیکی لکھتے ہیں ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah said: "Whoever is in Makkah when the month of Ramadan comes, and he fasts it and prays at night as much as he can, Allah will record for him (reward equivalent to that for) one hundred thousand months of Ramadan observed elsewhere. For each day Allah will record for him (reward equivalent to that for) freeing a slave, and for each day (reward equivalent to that for) providing a horse in the cause of Allah, and for every day merits and for every night merits."