بھائی چارہ کرنے اور قسم کھانے کا بیان اور ابوجحیفہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان اور ابودرداء کے درمیان بھائی چارہ کرادیا تھا اور عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ ہم لوگ جب مدینہ آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور سعد بن ربیع کے درمیان بھائی چارہ قائم کردیا
راوی: مسدد , یحیی , حمید , انس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَآخَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
مسدد، یحیی ، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہمارے پاس عبدالرحمن آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سعد بن ربیع کے درمیان بھائی چارہ قائم کردیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ کر، اگرچہ ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔
Narrated Anas:
When 'Abdur-Rahman came to us, the Prophet established a bond of brotherhood between him and Sa'd bin Ar-Rabi'. Once the Prophet said, "As you (O 'Abdur-Rahman) have married, give a wedding banquet even if with one sheep."