مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت علی بن ابی طالب کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 706

کمال قرب وتعلق کا اظہار

راوی:

وعن زيد بن أرقم أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " من كنت مولاه فعلي مولاه " . رواه أحمد والترمذي

اور زید ابن ارقم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں جس کا دوست ہوں علی بھی اس کے دوست ہیں ۔

تشریح :
اس حدیث کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ جس شخص کو میں دوست رکھتا ہوں اس کو علی بھی دوست رکھتے ہیں اور ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جو شخص میرا حامی ومدد گار اور دوست ہے اس کے حامی ومدد گار اور دوست علی ہوتے ہیں ، اس حدیث کی باقی وضاحت آگے تیسری فصل میں آرہی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں