جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان۔ ۔ حدیث 820

سورئہ زلزال کی فضیلت

راوی: محمد بن موسیٰ جرشی بصری , حسن بن سلیم بن صالح عجلی , ثابت بنانی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْحَرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلْمِ بْنِ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ إِذَا زُلْزِلَتْ عُدِلَتْ لَهُ بِنِصْفِ الْقُرْآنِ وَمَنْ قَرَأَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ عُدِلَتْ لَهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ وَمَنْ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ عُدِلَتْ لَهُ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَذَا الشَّيْخِ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ

محمد بن موسیٰ جرشی بصری، حسن بن سلیم بن صالح عجلی، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سورت زلزال پڑھی اس کے لئے آدھے قرآن پڑھنے کا ثواب ہے۔ جس نے سورت کافرون پڑھی اس کے لئے چوتھائی قرآن کا اور جس نے سورت اخلاص پڑھی اس کے لئے تہائی قرآن کا ثواب ہے۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف حسن بن سلم کی روایت سے جانتے ہیں اور اس باب میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایت ہے۔

Sayyidina Anas (RA) ibn Malik reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “If anyone recites (az-Zilzal, surah # 99), it represents for him half the Qur’an. If anyone recites (al-Kafirun, surah # 109), it represents for him one-fourth of the Quran and if anyone recites (al-Ikhlas, surah # 112) then it represents for him one-third of the Qur’an.”

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں