میراث تقسیم ہونے سے پہلے اگر وارث مسلمان ہو جائے
راوی: حجاج بن ابی یعقوب , موسیٰ بن داؤد , محمد بن مسلم , عمرو بن دینار , ابی شعثاء , ابن عباس
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ قَسْمٍ قُسِمَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ عَلَی مَا قُسِمَ لَهُ وَکُلُّ قَسْمٍ أَدْرَکَهُ الْإِسْلَامُ فَهُوَ عَلَی قَسْمِ الْإِسْلَامِ
حجاج بن ابی یعقوب، موسیٰ بن داؤد، محمد بن مسلم، عمرو بن دینار، ابی شعثاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو تقسیم زمانہ جاہلیت میں ہوچکی وہ زمانہ اسلام میں علی حالہ قائم رہے گی اور جو تقسیم اسلام کے زمانہ تک نہیں ہوئی اب وہ اسلام آجانے کے بعد اسلامی اصولوں کے مطابق تقسیم ہو گی۔
Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: An estate which was divided in pre-Islamic period may follow the division in force then, but any estate in Islamic times must follow the division laid down by Islam.