ولا کا بیان (آزاد کردہ غلام کا ترکہ)
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , وکیع بن جراح , سفیان , منصور , ابراہیم , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْطَی الثَّمَنَ وَوَلِيَ النِّعْمَةَ
عثمان بن ابی شیبہ، وکیع بن جراح، سفیان، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غلام کا ترکہ اس کو ملے گا جس نے اس کی (غلام کی) قیمت اداء کی اور آزادی کی نعمت بخشی۔