سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 51

ذبح اچھی طرح اور عمدگی سے کرنا

راوی: محمد بن مثنی , عبدالوہاب , خالدحذاء , ابی قلابہ , ابی الاشعث , شداد بن اوس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ کَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُکُمْ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ

محمد بن مثنی، عبدالوہاب، خالدحذاء، ابی قلابہ، ابی الاشعث، حضرت شداد بن اوس سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں احسان (رحم وانصاف اور عمدگی کو) فرض فرمایا۔ لہٰذا جب تم قتل کرو تو عمدگی سے قتل کرو اور جب تم ذبح کرو تو عمدگی سے ذبح کرو اور تم میں سے ایک اپنی چھری کو خوب تیز کرے اور (اس طرح) اپنے ذبیحہ کو راحت پہنچائے۔

It was narrated from Shaddad bin Aws that the Messenger of Allah said: "Allah has prescribed Al-Ihsan (proficiency) in all things. So if you kill, then kill well, and if you slaughter, then slaughter well. Let one of you sharpen his blade and spare suffering to the animal he slaughters."

یہ حدیث شیئر کریں