ذبح کے وقت بسم اللہ کہنا
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبدالرحیم بن سلیمان , ہشام بن عروہ , ام المومنین سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا قَالَ سَمُّوا أَنْتُمْ وَکُلُوا وَکَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِالْکُفْرِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدالرحیم بن سلیمان ، ہشام بن عروہ، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کچھ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں (فروخت کرنے کے لئے) ہمیں معلوم نہیں کہ اس پر (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لیا گیا یا نہیں ؟ فرمایا تم اللہ کا نام لے کر کھا لیا کرو اور یہ لوگ قریب ہی میں اسلام لائے تھے۔
It was narrated from 'Aishah, the Mother of the Believers, that some people said: of "O Messenger of Allah, Some people bring us meat, and we do not know whether the Name of Allah has been mentioned over it or not." He said: "Say: Bismillah and eat.' They were new in Islam.