کس چیز سے ذبح کیا جائے ؟
راوی: محمد بن عبداللہ بن نمیر , عمر بن عبیدطنافسی , سعید بن مسروق , عبایہ بن رفاعہ , رافع بن خدیج
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَکُونُ فِي الْمَغَازِي فَلَا يَکُونُ مَعَنَا مُدًی فَقَالَ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَکُلْ غَيْرَ السِّنِّ وَالظُّفْرِ فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ وَالظُّفْرَ مُدَی الْحَبَشَةِ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، عمر بن عبیدطنافسی، سعید بن مسروق، عبایہ بن رفاعہ، حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم جنگوں میں ہوتے ہیں اس وقت کبھی ہمارے پاس چھری نہیں ہوتی۔ فرمایا دانت اور ناخن کے علاوہ جو چیز بھی خون بہا دے اور اس پر اللہ کا نام لے لیا جائے اسے کھا سکتے ہو کیونکہ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔
It was narrated that Rafi' bin Khadij said: "We were with the Prophet on a journey, and I said: 'O Messenger of Allah, we are (sometimes) on military campaigns, and we have no knife with us: He said: '(Use) whatever causes the blood to flow, mention the Name of Allah and eat, but (do not use) teeth or nails, for the tooth is a bone and the nail is the knife of the Ethiopians."