سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 60

کھال اتارنا

راوی: ابوکریب , مروان بن معاویہ , ہلال بن میمون جہنی , عطاء بن یزیدلیثی , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ مَيْمُونٍ الْجُهَنِيُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ قَالَ عَطَائٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِغُلَامٍ يَسْلُخُ شَاةً فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَنَحَّ حَتَّی أُرِيَکَ فَأَدْخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ فَدَحَسَ بِهَا حَتَّی تَوَارَتْ إِلَی الْإِبِطِ وَقَالَ يَا غُلَامُ هَکَذَا فَاسْلُخْ ثُمَّ مَضَی وَصَلَّی لِلنَّاسِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

ابوکریب، مروان بن معاویہ، ہلال بن میمون جہنی، عطاء بن یزیدلیثی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک لڑکے کے قریب سے گزرے۔ وہ بکری کی کھال اتار رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تم ذرا الگ ہوجاؤ تاکہ میں تمہیں دکھاؤں (کہ کھال کیسے اتارتے ہیں) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک کھال اور گوشت کے درمیان ڈالا۔ یہاں تک کہ بغل تک چھپ گیا اور فرمایا ارے لڑکے! اس طرح کھال اتارا کرو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے گئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی اور وضو نہ فرمایا۔

It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that the Messenger of Allah passed by a boy who was skinning a sheep. The Messenger of Allah said to him: "Step aside and I will show you how." The Messenger of Allah put his hand between the skin and the flesh, and thrust his arm in until it disappeared up to the armpit, and said: "O boy, this is how you skin it." Then he went and led the people in prayer and did not perform Wudu'.

یہ حدیث شیئر کریں