زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث
راوی: محمد بن مثنیٰ , یحیی ، ابوجعفر خطمی کہ جس کا نام عمیر بن یزید
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ وَاسْمُهُ عُمَيْرُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ أَرْسَلَنِي عَمِّي وَغُلَامًا لَهُ إِلَی سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَسْأَلُهُ عَنْ الْمُزَارَعَةِ فَقَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَرَی بِهَا بَأْسًا حَتَّی بَلَغَهُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ حَدِيثٌ فَلَقِيَهُ فَقَالَ رَافِعٌ أَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي حَارِثَةَ فَرَأَی زَرْعًا فَقَالَ مَا أَحْسَنَ زَرْعَ ظُهَيْرٍ فَقَالُوا لَيْسَ لِظُهَيْرٍ فَقَالَ أَلَيْسَ أَرْضُ ظُهَيْرٍ قَالُوا بَلَی وَلَکِنَّهُ أَزْرَعَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذُوا زَرْعَکُمْ وَرُدُّوا إِلَيْهِ نَفَقَتَهُ قَالَ فَأَخَذْنَا زَرْعَنَا وَرَدَدْنَا إِلَيْهِ نَفَقَتَهُ وَرَوَاهُ طَارِقُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدٍ وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِيهِ
محمد بن مثنیٰ، حضرت یحیی سے روایت ہے کہ حضرت ابوجعفر خطمی کہ جس کا نام عمیر بن یزید ہے وہ نقل فرماتے تھے کہ مجھ کو میرے چچا نے بھیجا اور میرے ساتھ ایک لڑکا بھی بھیجا۔ تاکہ وہ اور میں حضرت سعید بن مسیب سے مزارعت کا مسئلہ دریافت کر کے آئیں چنانچہ وہ لڑکا اور ہم دونوں حضرت سعید بن مسیب کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر کھیتی کرنے میں کسی قسم کا کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے پھر ان کو حضرت رافع بن خدیج کی حدیث پہنچی پھر انہوں نے حضرت رافع بن خدیج سے ملاقات فرمائی۔ اس کے بعد حضرت رافع بن خدیج نے بیان فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک روز قبیلہ بنی حارثہ کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کھیت دیکھا اور فرمایا کیا عمدہ ظہیر کا کھیت ہے؟ لوگوں نے عرض کیا یہ کھیت ظہیر کا نہیں ہے لیکن اس کھیت میں ظہیر نے کھیتی کی ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا یہ کھیت ظہیر کا نہیں ہے؟۔ لوگوں نے پھر عرض کیا ہاں ظہیر کا نہیں ہے لیکن اس نے کھیتی کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات سن کر فرمایا تم لوگ اپنی کھیتی کو لے لو اور جو کچھ اس کا خرچہ ہوا ہے وہ اس کو دے دو۔ راوی کہتا ہے کہ ہم لوگوں نے اپنی کھیتی کو لے لیا اور جو کچھ ان کا خرچہ ہوا تھا وہ ہم نے ان کو ادا کر دیا۔
It was narrated that Rafi’ bin Khadij said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade Al-Mwfiaqalah and Al-Muzabanah, and said: ‘Only three may cultivate: A man who has land which he cultivates; a man who was given some land and cultivates what he was given; and a man who takes land on lease for gold or silver.” (Hasan) Isra’il narrated it in a distinct manner from Tariq, so he narrated the statement in Mursal form first, and later, as a statement of Saeed.