سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شرطوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 242

زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث

راوی: عبدالرحمان بن عبداللہ بن عبدالحکم بن اعین , شعیب بن لیث , لیث , کثیر بن فرقد , نافع , عبداللہ بن عمر

أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ بْنِ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ کَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ يُکْرِي الْمَزَارِعَ فَحُدِّثَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَأْثُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ ذَلِکَ قَالَ نَافِعٌ فَخَرَجَ إِلَيْهِ عَلَی الْبَلَاطِ وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ نَعَمْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَتَرَکَ عَبْدُ اللَّهِ کِرَائَهَا

عبدالرحمن بن عبداللہ بن عبدالحکم بن اعین، شعیب بن لیث، لیث، کثیر بن فرقد، حضرت نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کھیت کی زمین کو کرایہ اور اجرت پر دیا کرتے تھے حضرت عبداللہ بن عمر کے سامنے حضرت رافع بن خدیج کا تذکرہ ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کام سے منع فرمایا ہے حضرت نافع بیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ان کی جانب چلے مقام بلاط میں اور میں ان کے ہمراہ تھا تو حضرت رافع بن خدیج سے حضرت ابن عمر نے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کو اجرت پر دینے سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated from Nafi’ that ‘Abdullah bin ‘Umar used to
lease arabic land, then he was told that Rafi bin Khadij narrated from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم that he forbade that. Nafi’ said: “He went out to him (and met him) in Al Balat, and I was with him. He asked him (about that), and he said: ‘Yes, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade leasing arabic land.’ So ‘Abdullah stopped leasing it.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں