سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شرطوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 249

زمین کو تہائی یا چوتھائی پیدا وار پر کرایہ پر دینے سے متعلق مختلف احادیث

راوی: یحیی بن حبیب بن عربی , حماد بن زید , عمرو بن دینار

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ کُنَّا لَا نَرَی بِالْخِبْرِ بَأْسًا حَتَّی کَانَ عَامَ الْأَوَّلِ فَزَعَمَ رَافِعٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهُ خَالَفَهُ عَارِمٌ فَقَالَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ

یحیی بن حبیب بن عربی، حماد بن زید، عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے سنا وہ فرماتے تھے کہ میں گواہ ہوں لیکن میں نے حضرت ابن عمر سے سنا کہ وہ فرماتے تھے کہ میری رائے میں تو مخابرہ کرنے میں کسی قسم کی کوئی برائی نہیں ہے لیکن ہم کو شروع سال میں یہ اطلاع ملی کہ حضرت رافع بن خدیج فرماتے تھے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ وہ مخابرہ کرنے سے منع فرماتے تھے یعنی زمین کو اجرت اور بٹائی پر دینے سے منع فرماتے تھے۔

It was narrated that ‘Amr bin Dinar said: “I heard Ibn ‘Umar say: ‘We did not see anything wrong with Al-Khibr until last year, when Rafi’ said that the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade it.” (Sahih) ‘Arim differed with him; so he said: “From Hammad, from ‘Amr, from Jabir.”

یہ حدیث شیئر کریں