صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ فضائل کا بیان ۔ حدیث 1495

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض (کوثر) کے اثبات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کے بیان میں

راوی: محمد بن حاتم , عفان بن مسلم صفار وہیب عبدالعزیز بن صہیب انس بن مالک

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْعَزِيزِ بْنَ صُهَيْبٍ يُحَدِّثُ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنْ صَاحَبَنِي حَتَّی إِذَا رَأَيْتُهُمْ وَرُفِعُوا إِلَيَّ اخْتُلِجُوا دُونِي فَلَأَقُولَنَّ أَيْ رَبِّ أُصَيْحَابِي أُصَيْحَابِي فَلَيُقَالَنَّ لِي إِنَّکَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَکَ

محمد بن حاتم، عفان بن مسلم صفار وہیب عبدالعزیز بن صہیب حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حوض پر کچھ ایسے آدمی آئیں گے جو دنیا میں میرے ساتھ رہے یہاں تک کہ جب میں ان کو دیکھوں گا اور ان کو میرے سامنے کیا جائے گا تو ان کو میرے قریب آنے سے روک دیا جائے گا تو میں کہوں گا اے میرے پروردگار یہ تو میرے ساتھی ہیں یہ تو میرے ساتھی ہیں تو جواب میں کہا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے ہیں انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا (رسوم و بدعات) ایجاد کیں۔

Anas b. Malik reported Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: Some persons from amongst my associates would turn to my Cistern; when I would see them and they would be presented to me, they would be detained in the way while coming to me. I would say: My Lord, they are my companions, they are my companions, and it would be said to me: You don't know what innovations they made after you.

یہ حدیث شیئر کریں