مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ عشرہ مبشرہ کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 748

عشرہ مبشرہ

راوی:

عن عبد الرحمن بن عوف أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " أبو بكر في الجنة وعمر في الجنة وعثمان في الجنة وعلي في الجنة وطلحة في الجنة والزبير في الجنة وعبد الرحمن بن عوف في الجنة وسعد بن أبي وقاص في الجنة وسعيد بن زيد في الجنة وأبو عبيدة بن الجراح في الجنة " . رواه الترمذي

" حضرت عبدالرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ابوبکر جنت میں ہیں ، عمر جنت میں ہیں ، عثمان ، جنت میں ہیں ، علی جنت میں ہیں ، طلحہ جنت میں ہیں ، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں ، سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں ، سعید ابن زید جنت میں ہیں ، اور ابوعبیدہ بن الجراح جنت میں ہیں ،۔" (ترمذی ) اور ابن ماجہ کی روایت کوسعید ابن زید سے نقل کیا ہے ۔" ۔
تشریح : حضرت سعید بن زید جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں ایک ہیں ، حضرت عمر فاروق کے بہنوئی تھے ، حضرت عمر کی بہن حضرت فاطمہ ان سے منسوب تھی اور یہی وہ فاطمہ ہیں جو حضرت عمر کے قبول اسلام کا ذریعہ بنی تھی ۔ حضرت سعید ٥١ میں بعمر ستر سال واصل بحق ہوئے اور بقیع میں دفن کئے گئے ۔
حدیث میں مذکورہ یہ دس جلیل القدر صحابہ جنت کی بشارت کے ساتھ جو بہت زیادہ مشہور اور ممتاز ہیں ۔ تو اس کی مختلف وجوہات میں سے ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ ان سب حضرات کے حق میں جنت کی بشارت ایک سات ایک حدیث میں بیان فرمائی گئی ہے ، ورنہ یہ بات نہیں ہے کہ جنت کی اس طرح مخصوص بشارت ان کے علاوہ اور کسی کے لئے منقول نہیں ہے ، اوروں کو بھی اس بشارت سے نوازا گیا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں