سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 88

کتے کے شکار کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , ضحاک بن مخلد , حیوہ بن شریح , ربیعہ بن یزید , ابوادریس خولانی , ابوثعلبہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ أَهْلِ کِتَابٍ نَأْکُلُ فِي آنِيَتِهِمْ وَبِأَرْضِ صَيْدٍ أَصِيدُ بِقَوْسِي وَأَصِيدُ بِکَلْبِي الْمُعَلَّمِ وَأَصِيدُ بِکَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا مَا ذَکَرْتَ أَنَّکُمْ فِي أَرْضِ أَهْلِ کِتَابٍ فَلَا تَأْکُلُوا فِي آنِيَتِهِمْ إِلَّا أَنْ لَا تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا فَاغْسِلُوهَا وَکُلُوا فِيهَا وَأَمَّا مَا ذَکَرْتَ مِنْ أَمْرِ الصَّيْدِ فَمَا أَصَبْتَ بِقَوْسِکَ فَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَکُلْ وَمَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الْمُعَلَّمِ فَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَکُلْ وَمَا صِدْتَ بِکَلْبِکَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ فَأَدْرَکْتَ ذَکَاتَهُ فَکُلْ

محمد بن مثنی، ضحاک بن مخلد، حیوہ بن شریح، ربیعہ بن یزید، ابوادریس خولانی، حضرت ابوثعلبہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم اہل کتاب کے علاقہ میں رہتے ہیں۔ ان کے برتنوں میں کھانا بھی کھالیتے ہیں اور شکاروں کے علاقہ میں رہتے ہیں۔ میں اپنے کمان اور اپنے سدھائے ہوئے کتے کے ذریعہ بھی شکار کرلیتا ہوں جو سدھایا ہوا نہیں۔ رسول اللہ نے فرمایا تم نے جو کہا کہ تم اہل کتاب کے علاقہ میں رہتے ہو تو تم ان کے برتنوں میں نہ کھایا کرو، الاّ یہ کہ سخت مجبوری ہو تو ان کے برتنوں کو دھو لو۔ پھر ان میں کھانا کھاؤ اور جو تم نے شکار کا ذکر کیا تو جو تم تیر کمان سے شکار کرو، اللہ کا نام لے کر کھالو اور جو سدھائے ہوئے کتے سے شکار کرو تو اسے بھی اللہ کا نام لے کر کھالو اور جو بے سدھائے کتے سے شکار کرو اور تمہیں ذبح کرنے کا موقع مل جائے تو ذبح (کر کے) کھالو۔

It was narrated that Abu Tha’labah Al-Khushani said: "I came to the Messenger of Allah and said: 'O Messenger of Allah, We live in a land of the People of the Book and we eat from their vessels. And we live in a land (where there is) game, so I hunt with my bow and with my trained dog and with my untrained dog: The Messenger of Allah said: 'As for what you say about living in a land of the people of the Book, do not eat from their vessels unless you can find no alternative. If you can find no alternative then wash them and eat from them. With regard to what you say about hunting, whatever you catch with your bow, say the Name of Allah over it and eat. Whatever you catch with you trained dog, say the Name of Allah over it and eat. But whatever you catch with your untrained dog, then catch it and slaughter it, then eat."

یہ حدیث شیئر کریں