جانور کی زندگی میں ہی اس کا جو حصہ کاٹ لیا جائے
راوی: یعقوب حمید بن کاسب , معن بن عیسیٰ , ہشام بن سعد , زید بن اسلم , ابن عمر
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَی عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا قُطِعَ مِنْ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ فَمَا قُطِعَ مِنْهَا فَهُوَ مَيْتَةٌ
یعقوب حمید بن کا سب، معن بن عیسیٰ ، ہشام بن سعد، زید بن اسلم، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جانور ابھی زندہ ہو اور اسی حالت میں اس کا کوئی حصہ (مثلا پاؤں یا کسی حصہ کا گوشت) کاٹ لیا جائے تو وہ ٹکڑا مردار ہے۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Prophet said: “Whatever is cut from an animal when it still alive, what is cut from it is Maitah (Dead Meat).”