آخر زمانہ میں حصہ لینے کی کراہت کا بیان
راوی: احمد بن ابی حواری , سلیم بن مطیر , ابومطیر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ مُطَيْرٍ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ وَادِي الْقُرَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبِی مُطَيْرٌ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا حَتَّی إِذَا کَانَ بِالسُّوَيْدَائِ إِذَا بِرَجُلٍ قَدْ جَائَ کَأَنَّهُ يَطْلُبُ دَوَائً وَحُضُضًا فَقَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَعِظُ النَّاسَ وَيَأْمُرُهُمْ وَيَنْهَاهُمْ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ خُذُوا الْعَطَائَ مَا کَانَ عَطَائً فَإِذَا تَجَاحَفَتْ قُرَيْشٌ عَلَی الْمُلْکِ وَکَانَ عَنْ دِينِ أَحَدِکُمْ فَدَعُوهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ مُطَيْرٍ
احمد بن ابی حواری، سلیم بن مطیر، حضرت ابومطیر سے روایت ہے کہ وہ حج کی غرض سے نکلے جب سویداء (ایک مقام کا نام ہے) پہنچے تو ایک شخص آیا دوا ڈھونڈتا ہوا آیا رسوت ڈھونڈتا ہوا وہ بولا مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجةالوداع کے موقعہ پر فرماتے ہوئے سنا اس وقت آپ لوگوں کو نصیحت فرما رہے تھے معروفات کی تلقین اور منکرات سے پرہیز کی ہدایت فرما رہے تھے (اسی تقریر کے دوران) آپ نے فرمایا اے لوگو! عطایا قبول کرو جب تک کہ وہ عطایا ہوں (رشوت نہ ہوں) لیکن جب قریش حصول اقتدار کے لئے ایک دوسرے سے جنگ کریں اور عطیات قرض کا بدل بن جائیں تو ان کو لینے سے انکار کر دو۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابن مبارک نے بواسطہ محمد بن یسار سلیم بن مطیر سے روایت کیا ہے۔
Narrated A man:
Sulaym ibn Mutayr reported on the authority of his father that Mutayr went away to perform hajj.
When he reached as-Suwaida', a man suddenly came searching for medicine and ammonium anthorhizum extract, and he said: A man who heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) addressing the people commanding and prohibiting them, told me that he said: O people, accept presents so long as they remain presents; but when the Quraysh quarrel about the rule, and the presents are given for the religion of one of you, then leave them alone.