چھوٹی کنکری مارنے کی ممانعت
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبید بن سعید , محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , قتادہ , عقبہ بن صہبان , عبداللہ بن مغفل
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَذْفِ وَقَالَ إِنَّهَا لَا تَقْتُلُ الصَّيْدَ وَلَا تَنْکِي الْعَدُوَّ وَلَکِنَّهَا تَفْقَأُ الْعَيْنَ وَتَکْسِرُ السِّنَّ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبید بن سعید، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، عقبہ بن صہبان، حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکری انگلی پر رکھ کر مارنے سے منع کیا اور فرمایا اس سے نہ تو شکار ہوتا ہے نہ دشمن کو نقصان پہنچتا ہے البتہ آنکھ پھوٹ سکتی ہے اور دانت ٹوٹ سکتا ہے۔
It was narrated that 'Abdullah bin Mughaffal said: "The Prophet forbade throwing small pebbles and said: 'They do not kill any game or hurt the enemy, but they can break a tooth or put out an eye.'''