آپ خمس کہاں کہاں تقسیم کرتے اور کن کن قرابت داروں کو تقسیم فرماتے
راوی: عبیداللہ بن عمر عثمان بن عمر , یونس , زہری , سعید بن مسیب , جبیربن مطعم
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ حَدَّثَنَا جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقْسِمْ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَلَا لِبَنِي نَوْفَلٍ مِنْ الْخُمُسِ شَيْئًا کَمَا قَسَمَ لِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ قَالَ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ يَقْسِمُ الْخُمُسَ نَحْوَ قَسْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَکُنْ يُعْطِي قُرْبَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا کَانَ يُعْطِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ وَمَنْ کَانَ بَعْدَهُ مِنْهُمْ
عبیداللہ بن عمر عثمان بن عمر، یونس، زہری، سعید بن مسیب، حضرت جبیربن مطعم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی عبدشمس اور بنی نوفل کو خمس میں سے کچھ نہیں دیا جیسا کہ بنی ہاشم اور بنی مطلب کو دیا تھا۔ حضرت جبیر کہتے ہیں کہ ابوبکر بھی اسی طرح تقسیم کرتے رہے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے سوائے اس کے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رشتہ داروں کو نہ دیتے تھے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں ان کو دیا کرتے تھے۔ البتہ حضرت عمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیزوں کو دیا کرتے تھے اور ان کے بعد جو بھی خلیفہ ہوئے وہ بھی دیتے رہے۔