صفی کا بیان
راوی: محمد بن بشار , ابوعاصم , ازہر , ابن عون
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ وَأَزْهَرُ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ سَهْمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفِيِّ قَالَ کَانَ يُضْرَبُ لَهُ بِسَهْمٍ مَعَ الْمُسْلِمِينَ وَإِنْ لَمْ يَشْهَدْ وَالصَّفِيُّ يُؤْخَذُ لَهُ رَأْسٌ مِنْ الْخُمُسِ قَبْلَ کُلِّ شَيْئٍ
محمد بن بشار، ابوعاصم، ازہر، حضرت ابن عون سے روایت ہے کہ میں نے محمد (ابن سیرین) سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصہ اور صفی کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں کہا تمام مسلمانوں کے ساتھ آپ کا بھی ایک حصہ لگایا جاتا اگرچہ آپ قتال میں شریک نہ بھی رہے ہوں۔ اور صفی آپ کے لئے سب سے پہلے خمس میں سے نکالا جاتا۔