سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1226

صفی کا بیان

راوی: محمود بن خالد , سلمی , عمر , ابن عبدالواحد , سعید , ابن بشر , قتادہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ سَعِيدٍ يَعْنِي ابْنَ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا کَانَ لَهُ سَهْمٌ صَافٍ يَأْخُذُهُ مِنْ حَيْثُ شَائَهُ فَکَانَتْ صَفِيَّةُ مِنْ ذَلِکَ السَّهْمِ وَکَانَ إِذَا لَمْ يَغْزُ بِنَفْسِهِ ضُرِبَ لَهُ بِسَهْمِهِ وَلَمْ يُخَيَّرْ

محمود بن خالد، سلمی، عمر، ابن عبدالواحد، سعید، ابن بشر، حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بذات خود جنگ میں شریک ہوتے تو آپ کے لئے ایک حصہ ہوتا قابل اختیار۔ آپ جہاں سے چاہتے لے لیتے۔ پس صفیہ (جو بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں) اسی حصہ صفی میں سے آپ کے پاس آئیں اور جب آپ بذات خود جنگ میں شریک نہ ہوتے تو آپ کے لئے ایک حصہ ہوتا مگر اس صورت میں آپ کو اختیار نہ ہوتا۔ (کہ جو چاہے لے لیں )

یہ حدیث شیئر کریں