صفی کا بیان
راوی: سعید بن منصور , یعقوب بن عبدالرحمن , عمرو بن ابی عمرو , انس
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَدِمْنَا خَيْبَرَ فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ تَعَالَی الْحِصْنَ ذُکِرَ لَهُ جَمَالُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ وَقَدْ قُتِلَ زَوْجُهَا وَکَانَتْ عَرُوسًا فَاصْطَفَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ فَخَرَجَ بِهَا حَتَّی بَلَغْنَا سُدَّ الصَّهْبَائِ حَلَّتْ فَبَنَی بِهَا
سعید بن منصور، یعقوب بن عبدالرحمن، عمرو بن ابی عمرو، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم خیبر گئے۔ جب اللہ تعالیٰ نے اس قلعہ کوفتح کرا دیا تو لوگوں نے آپ کے سامنے صفیہ بنت حُیی کے حسن وجمال کا تذکرہ کیا۔ ان کا شوہر مارا گیا تھا اور وہ اس وقت دلہن تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنے لئے منتخب فرما لیا پھر ان کو لے کر نکلے یہاں تک کہ ہم سد صہباء تک پہنچے جہاں آپ حیض سے فارغ ہوئیں اور آپ نے ان سے صحبت کی۔