ابن عباس کو عطائے حکمت کی دعا
راوی:
وعنه أنه قال : دعا لي رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يؤتيني الله الحكمة مرتين . رواه الترمذي
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے دو مرتبہ یہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو حکمت عطاء فرمائے ۔" (ترمذی )
تشریح
یعنی اس مفہوم کی دعا کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو دین و شریعت کا علم اصول و فروع عطا فرمائے ، ایک مرتبہ تو لفظ " حکمت " کے ساتھ کی اور ایک مرتبہ لفظ " فقہ " کے ساتھ اور ظاہر یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں دعائیں الگ الگ دو موقعوں پر کیں جیسا کہ پیچھے گزرا ۔