مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 802

حسن وحسین میری دنیا کے دو پھول ہیں

راوی:

وعن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " إن الحسن والحسين هما ريحاني من الدنيا " . رواه الترمذي وقد سبق في الفصل الأول

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " حقیقت یہ ہے کہ حسن و حسین میری دنیا کے دو پھول ہیں" (ترمذی ) یہ حدیث فصل اول میں گزر چکی ہے ۔"

تشریح
سید جمال الدین نے یہ حدیث فصل اول میں گزر چکی ہے " کے بارے میں لکھا ہے کہ صاحب مشکوٰ ۃ شریف کے ان الفاظ میں صاحب مصابیح پر اعتراضات کی طرف اشارہ ہے لیکن ملا علی قاری لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک یہ اعتراض (کہ مصابیح نے ایک روایت کو مکرر نقل کر دیا ہے ) اس طرح کالعدم قرار پا جاتا ہے فصل اول کی روایت بخاری کی ہے جو اپنی جگہ پر نقل ہوئی ہے اور یہ روایت ترمذی کی ہے جس کو اس کی جگہ پر نقل کیا گیا ہے جب کہ ان دونوں روایتوں کے الفاظ میں فی الجملہ تغایر بھی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں