کبیرہ گناہوں سے متعلق احادیث
راوی: اسحق بن ابراہیم , بقیة , بحیر بن سعد , خالد بن معدان , ابورہم سمی , ابوایوب انصاری
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا بَقِيَّةُ قَالَ حَدَّثَنِي بَحِيرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ أَنَّ أَبَا رُهْمٍ السَّمَعِيَّ حَدَّثَهُمْ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَائَ يَعْبُدُ اللَّهَ وَلَا يُشْرِکُ بِهِ شَيْئًا وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّکَاةَ وَيَجْتَنِبُ الْکَبَائِرَ کَانَ لَهُ الْجَنَّةُ فَسَأَلُوهُ عَنْ الْکَبَائِرِ فَقَالَ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَقَتْلُ النَّفْسِ الْمُسْلِمَةِ وَالْفِرَارُ يَوْمَ الزَّحْفِ
اسحاق بن ابراہیم، بقیة، بحیر بن سعد، خالد بن معدان، ابورہم سمی، ابوایوب انصاری سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے اور اس کے ساتھ وہ کسی کو شریک نہیں قرار دیتا اور وہ نماز پڑھتا ہے اور زکوة ادا کرتا ہے اور بڑے بڑے گناہوں سے بچتا ہے تو اس کے واسطے جنت ہے لوگوں نے دریافت کیا بڑے بڑے گناہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دینا اور مسلمان مرد یا عورت کو قتل کرنا اور کفار مشرکین کے مقابلہ میں فرار اختیار کرنا (یعنی میدان جہاد سے بھاگنا)۔
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Amr that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The major sins are: Associating others with Allah, disobeying parents, killing a soul (murder) and swearing a false oath knowingly.” (Da’if)