مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 805

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اہل بیت میں سب سے زیادہ محبت حسن و حسین سے تھی

راوی:

وعن أنس قال : سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم : أي بيتك أحب إليك ؟ قال : " الحسن والحسين " وكان يقول لفاطمة : " ادعي لي ابني " فيشمهما ويضمهما إليه . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب

اور حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے کون شخص آپ کو سب سے زیادہ عزیز و محبوب ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حسن اور حسین اور (انس رضی اللہ عنہ نے یہ بیان کیا کہ ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم (کسی وقت حسن و حسین کو گھر میں نہ دیکھتے تو ) حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرماتے کہ میرے دونوں بیٹوں کو بلاؤ ۔ پھر (جب حسن و حسین آ جاتے تو ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے جسموں کو سونگھتے (کیونکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پھول تھے ) اور ان کو اپنے گلے سے لگاتے ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں