سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 126

خرگوش کا بیان

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یحییٰ بن واضح , محمد بن اسحق , الکریم بن ابی مخارق , حبان بن جزئ , خزیمہ بن جزء

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ وَاضِحٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْئٍ عَنْ أَخِيهِ خُزَيْمَةَ بْنِ جَزْئٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُکَ لِأَسْأَلَکَ عَنْ أَحْنَاشِ الْأَرْضِ مَا تَقُولُ فِي الضَّبِّ قَالَ لَا آکُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ قَالَ قُلْتُ فَإِنِّي آکُلُ مِمَّا لَمْ تُحَرِّمْ وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فُقِدَتْ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ وَرَأَيْتُ خَلْقًا رَابَنِي قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي الْأَرْنَبِ قَالَ لَا آکُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ قُلْتُ فَإِنِّي آکُلُ مِمَّا لَمْ تُحَرِّمْ وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نُبِّئْتُ أَنَّهَا تَدْمَی

ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن واضح ، محمد بن اسحاق ، الکریم بن ابی مخارق، حبان بن جزئ، حضرت خزیمہ بن جزء فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں زمین کے کیڑوں کے متعلق پوچھنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گوہ کی بابت کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ فرمایا خود کھاتا نہیں، دوسروں کے لئے حرام نہیں بتاتا۔ میں نے عرض کیا جس کی حرمت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ بیان فرمائیں میں اسے کھاؤں گا اور اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود کیوں نہیں کھاتے؟ فرمایا ایک گروہ گم (مسخ) ہوگیا تھا۔ میں نے اس کی خلقت ایسی دیکھی کہ مجھے شک ہوا (کہ شاید گوہ اس قوم کی مسخ شدہ صورت ہے) میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خرگوش کے متعلق کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ فرمایا خود کھاتا نہیں اور دوسروں کے لئے حرام نہیں بتاتا۔ میں نے عرض کیا جس چیز کی حرمت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان نہ فرمائیں میں اسے کھاؤں گا کھاؤں گا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود کیوں نہیں کھاتے؟ فرمایا مجھے بتایا گیا ہے کہ اسے حیض آتا ہے۔

It was narrated that Khuzaimah bin Jaz' said: “I said: 'O Messenger of Allah, I have come to you to ask you about the vermin of the earth. What do you say about mastigures?' He said: 'I do not eat them and I do not forbid them: I said: “I will eat of that which you have not forbidden. But why (do you not eat them), O Messenger of Allah?' He said: 'One of the nations was turned into beasts and I looked at this creature and was uncertain.' I said: 'O Messenger of Allah, what do you say about rabbits?' He said: 'I do not eat them and I do not forbid them: I said: 'I will eat of that which you have not forbidden. But why (do you not eat them), O Messenger of Allah?' He said: 'I have been told that it menstruates.’”

یہ حدیث شیئر کریں