مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 831

حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا
یہ زمانہ جاہلیت ہی سے ام المساکین کے لقب سے یاد کی جاتی تھیں ان کا پہلا نکاح عقیل سے اور دوسرا عبیدہ سے ہوا ان دونوں کے بعد تیسرا نکاح حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ سے ہوا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ جنگ احد میں شہید ہو گئے تو ٣ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کر لیا لیکن نکاح کے چند ہی ماہ بعد انتقال کر گئیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں