مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 835

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا
حضرت جویرہ بنت الحارث رضی اللہ عنہ جب غزوہ مریسیع میں اسیر ہو کر آئیں تو حضرت ثابت بن قیس کے حصہ میں آئی تھیں کیونکہ انہوں ہی نے ان کو اسیر کیا تھا پھر حضرت ثابت بن قیس نے ان کو مکاتب کر دیا تھا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو زر کتابت ادا کر کے ان کو آزاد کر دیا اور پھر ان سے نکاح کر لیا ، ان کا اصل نام برہ تھا جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کر کے جویرہ کر دیا تھا ٥٦ھ میں بعمر ٦٥سال ان کی وفات ہوئی ۔

یہ حدیث شیئر کریں