صفی کا بیان
راوی: محمد بن خلاد باہلی , بہز بن اسد , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ وَقَعَ فِي سَهْمِ دِحْيَةَ جَارِيَةٌ جَمِيلَةٌ فَاشْتَرَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَةِ أَرْؤُسٍ ثُمَّ دَفَعَهَا إِلَی أُمِّ سُلَيْمٍ تَصْنَعُهَا وَتُهَيِّئُهَا قَالَ حَمَّادٌ وَأَحْسَبُهُ قَالَ وَتَعْتَدُّ فِي بَيْتِهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ
محمد بن خلاد باہلی، بہز بن اسد، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ دحیہ کلبی کے حصہ میں ایک خوبصورت باندی آئی (صفیہ) آپ نے اس کو دحیہ کلبی سے سات غلام دے کر خرید لیا پھر اس کو ام سلیم کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ اس کو سجائے سنوارے اور آپ کے لئے تیار کرے۔ حماد کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے ثابت نے یوں بیان کیا کہ۔ تاکہ صفیہ بنت حُیی ام سلیم کے گھر میں عدت کر لے۔