سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 322

بڑا گناہ کون سا ہے؟ اور اس حدیث مبارکہ میں یحیی اور عبدالرحمن کا سفیان پر اختلاف کا بیان

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن , سفیان , واصل , ابووائل , عمرو بن شرجیل , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَکَ قُلْتُ ثُمَّ مَاذَا قَالَ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ خَشْيَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَکَ قُلْتُ ثُمَّ مَاذَا قَالَ أَنْ تُزَانِيَ بِحَلِيلَةِ جَارِکَ

محمد بن بشار، عبدالرحمن، سفیان، واصل، ابووائل، عمرو بن شرجیل، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کونسا گناہ سب سے زیادہ بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو برابر قرار دے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تجھ کو پیدا کیا ہے پھر میں نے عرض کیا کونسا گناہ سب سے زیادہ بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اپنی اولاد کو قتل کر دے اس اندیشہ سے کہ وہ تیرے کھانے میں شریک ہوں گے۔ میں نے عرض کیا پھر کونسا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرے۔

It was narrated that ‘Abdullah said: “I asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , which sin is most grievous’!” He said: “Shirk, setting up a rival to Allah, committing adultery with your neighbor’s wife, and killing your child for fear of poverty, and that he may eat with you.” Then ‘Abdullah recited the Verse: “And those who invoke not any other Ilah (god) along with Allah.” (Hasan) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: This is a mistake, and what is correct is the one before it. This narration of Yazid is a mistake, it should be Wasil

یہ حدیث شیئر کریں