خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم
راوی: داؤد بن معاذ , عبدالوارث , یعقوب بن ابراہیم , زیاد بن ایوب , اسمعیل بن ابرہیم , عبدالعزیز بن صہیب , انس بن مالک
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ح و حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ أَنَّ إِسْمَعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُمْ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا خَيْبَرَ فَأَصَبْنَاهَا عَنْوَةً فَجُمِعَ السَّبْيُ
داؤد بن معاذ، عبدالوارث، یعقوب بن ابراہیم، زیاد بن ایوب، اسماعیل بن ابرہیم، عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر پر جہاد کیا تو ہم نے اس کو لڑ کر حاصل کیا لہذا (مسلمانوں میں تقسیم کے لئے) قیدیوں کو جمع کیا گیا۔